ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندو ر پولیس کانسٹیبل کی کورونا رپورٹ آئی پوزیٹیو۔ 2دن کے لئے سرکل انسپکٹر اورایس آئی کے دفاتر کو لگا تالا

بیندو ر پولیس کانسٹیبل کی کورونا رپورٹ آئی پوزیٹیو۔ 2دن کے لئے سرکل انسپکٹر اورایس آئی کے دفاتر کو لگا تالا

Sun, 21 Jun 2020 21:14:16    S.O. News Service

بیندور،21/جون (ایس او نیوز) بیندور پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد سرکل انسپکٹر اور سب انسپکٹر کے دفاتر کو دو دن کے لئے تالا لگادیا گیا ہے۔ اب اس احاطے کو پوری طرح سینیٹائز کرنے کے بعد ہی یہاں معمول کے مطابق کام کاج شروع کیا جائے گا۔

اے ایس پی ہری رام شنکر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیندور پولیس اسٹیشن کے ان دونوں دفاتر سے وابستہ تمام اہلکاروں کو 14دن کے لئے کوارنٹین میں رکھا جائے گااورمرض میں مبتلا کانسٹیبل کے ابتدائی رابطے میں آنے والے تمام لوگوں کی لیباریٹری جانچ 7دنوں بعد کی جائے گی۔  آئندہ دو دنوں تک سرکل انسپکٹر کے پرانے دفتر سے کام کاج ہوگا۔


Share: